اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

میانداد کے بھانجے کو ڈومیسٹک ٹیم کا ہیڈ کوچ بنادیا گیا، میانداد نے عمران پر سخت تنقید کرنے پر معذرت کرلی

سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کرلی۔
ایکسپریس کے مطابق چند روز قبل ہی سابق کرکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور پی سی بی کے چیف پیٹرن پر ملکی کرکٹ کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
اب گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری بات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس سے اور خاص طور پر وزیراعظم عمران خان سے معذرت خواہ ہوں، قومی ٹیم کی انگلینڈ میں کارکردگی پر ناراض تھا، اس لیے بات کرگیا، عمران خان اور پاکستان کرکٹ کے پرستاروں کی بڑی عزت کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال کو حال ہی میں پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔​

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میثاق جمہوریت ۔ 2 کی ضرورت

تحریر: سید مجاہد علی اتوار کو اسلام آباد میں ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے