منگل , 19 جنوری 2021
ensdur

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا، بجلی کے نرخوں‌میں‌ ایک روپیہ 6 پیسے فی یونٹ اضافہ

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر حکومت نے ایک اور مہنگائی بم گرا دیا، بجلی ایک روپیہ 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ اضافہ اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 77 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی ہے۔

اس اضافے سے بجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور پاور شو

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے