گزشتہ دو سالوں کے دوران جہاں ضروریات زندگی کی ہر چیز کی قیمت آسمان کو پہنچی وہیں اسٹیشنری کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا، تعلیمی سال کے آغاز سے قبل جہاں بچوں کو نئی کتابیں اور دیگر اشیا خریدنے کی خوشی ہے وہیں والدین مہنگائی کا رونا روتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ملک میں گزشتہ چند سالوں کے دوران بنیادی ضروریات کی اشیاء سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا وہیں غریب عوام کے لیے بچوں کو تعلیم دلانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے جس کی جانب حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔