جمعرات , 25 فروری 2021
ensdur
اہم خبریں

مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرتے ہوئے ذمہ دار سابقہ حکمرانوں قرار دے دیا

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی فی یونٹ ایک روپیہ پچانوے پیسے مہنگی کرنے اور اس کی ساری ذمہ داری سابقہ حکومتوں پر ڈال دی۔

وفاقی وزرا نے بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑ کر گئی۔ (ن) لیگی دور کے غلط معاہدوں کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت بجلی کے نظام میں بہت بڑا چیلنج چھوڑ کر گئی لیکن پی ٹی آئی حکومت نے صنعتی ترقی کے لیے خصوصی پیکج دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت کا پہیہ تیزی سے چل رہا ہے، صعنتوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملکی برآمدات میں اضافہ بھی خوش آئند ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں معیشت کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے 6 ماہ میں 208 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوئے۔ 6 ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کیا عثمان بزدار استعفیٰ دیں گے؟ | سید مجاہد علی

تحریر: سید مجاہد علی مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے شور شرابے کو سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے