اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

مہمند: ماربل کی کان بیٹھ گئی، 8 مزدور جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربل کی کان بیٹھنے سے 8 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں دب کر 8 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او مہمند طارق حمید کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبنے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

صوبائی معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ابتدائی معلومات کی بنیاد پر حادثہ تودہ گرنے سے سامنے آیا تاہم حادثے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میثاق جمہوریت ۔ 2 کی ضرورت

تحریر: سید مجاہد علی اتوار کو اسلام آباد میں ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے