اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

موٹر وے زیادتی کیس کا ملزم لاہور ماڈل ٹاؤن تھانے میں پیش

موٹر وے زیادتی کیس کا ملزم لاہور میں ماڈل ٹاون تھانے میں پولیس کے سامنے خود پیش ہو گیا ہے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاون حسنین اظہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر وے واقعہ کے ایک ملزم وقار الحسن نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ڈی ایس پی کے مطابق ’ملزم خود ہی ماڈل ٹاون تھانے میں پہنچا اور خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ ابھی اس کو متعلقہ تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا جائے گا۔‘

گذشتہ روز وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ سیالکوٹ لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

عاصم باجوہ نے بلوچستان میں سازش کی، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے