اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

موٹروے پر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقع کا نوٹس لیا تھا۔

ایس ایس پی آئی اے اور ڈویژنل ایس پی کی سربراہی میں دو علیحدہ علیحدہ اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور مقدمہ کی تفتیش سے متعلق تمام تر معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے واقع کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ سنگین جرم میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مظلوم خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

عاصم باجوہ نے بلوچستان میں سازش کی، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے