پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

موجودہ حکومت کے پہلے سال میں 270 ارب روپے کی بے قاعدگیاں: آڈٹ رپورٹ تیار

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز جانب سے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے دور میں تیار ہونے والی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 270 ارب روپے کی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے مالی سال  20-2019 کی آڈٹ رپورٹ میں 40 وفاقی وزارتوں اور محکموں کا آڈٹ کیا گیا جس کے تحت کرپشن اور جعلی رسیدوں کی مد میں 12 ارب 56 کروڑ روپے کی بدعنوانیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی محکموں میں 79 ارب 59 کروڑ روپے کی ریکوری کے کیسز،  8 ارب 89 کروڑ روپے مالیت کے کمزور انٹرنل کنٹرول کےکیسز اور  152 ارب 20 کروڑ روپے کے کمزور مالیاتی منیجمنٹ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس ضمن میں آڈیٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں نے 17 ارب 96 کروڑ روپے کا ریکارڈ ہمارے حوالے نہیں کیا، اس لیے  پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر سرکاری اداروں کو اخراجات کرنے سے روکا جائے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

رشید مصباح نہیں مرے | سرفراز انور صفی

تحریر: سرفراز انور صفی “ جنابِ صدر ! رشید مصباح کے بارے آپ میں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے