منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی، عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی اور نیب کو ن لیگی رہنما کی رہائی کا حکم دے دیا۔ حمزہ شہباز کو دس دس لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔