جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

ممبی: شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو ٹرین کے آگے پھینک دیا

بھارت کے شہر ممبی میں شادی سے انکار پر مشتعل نوجوان نے لڑکی کو سامنے سے آتی ٹرین کے ٹریک پر پھینک کر فرار ہوگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق واقعہ بھارتی شہر ممبی کے ریلوے اسٹیشن خار پر پیش آیا۔ جہاں لڑکے نے 21سالہ لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔

حادثے میں لڑکی زندہ تو بچ گئی مگر اس کے سر اور ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ریلوے پٹڑی پر گرنے سے لڑکی کے سر پر 12 ٹانکے لگے ہیں۔

جمعہ 19 فروری کو ہونے والے اس واقعہ کے مناظر ریلوے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لڑکا جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا، جسے پولیس نے چھاپوں کے بعد 12 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔

واقعہ میں ملوث لڑکے کی شناخت سومیدھ کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 2 سال پہلے لڑکا اور لڑکی ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے اور ان کے درمیان دوستی بھی تھی۔

لڑکی کو جب معلوم ہوا کہ لڑکا نشے کا عادی ہے تو اس نے خود کو اس سے دور کرلیا۔ اس کے باوجود ملزم لڑکی کو پریشان کرتا رہا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لڑکے نے لڑکی کو گرانے سے قبل قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے