منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

ملیر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی، متعدد فارم ہاؤسز مسمار، حلیم عادل شیخ کا دھرنا

ضلع ملیرمیں غیرقانونی تجاویزسمیت قبضہ مافیا کےخلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران کئی فارم ہاؤسز مسمار کردئیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس بھی گرادیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کا دھرنا۔

ہفتےکی صبح سپرہائی وے پربنائے گئےمتعدد فارم ہاؤسزکےخلاف آپریشن کے لیے مشینری اورعملہ پہنچ گیا۔ اس دوران ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ایس بی سی اے اور پولیس بھی موجود تھی۔

اینٹی اینکروچمنٹ حکام نے بتایا کہ یہ کاروائی پام ویلج اورکنڑی کلب فارم ہاوسزکےخلاف کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کےبعدملیر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جارہاہے اور یہ کارروائیاں پیر تک جاری رہیں گی۔

اس آپریشن میں پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کےفارم ہاؤس کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ پولیس حکام نے موقف دیا کہ ہمارا اس آپریشن سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، اینٹی انکروچمنٹ پولیس ضلعی انتظامیہ کی سیکیورٹی پر مامورہے۔

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نےاس کارروائی پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرکی جارہی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے ان فارم ہاؤسزپرحکم امتناع ہے۔ زمين سے متعلق ميرے پاس ليز موجود ہے اورزمين سےمتعلق سپريم کورٹ کی پوری کارروائی موجودہے۔

اس معاملے پروزیربلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ کسی سیاسی شخصیت کےغیرقانونی فارم ہاؤس کوگرانےکی اطلاع نہيں۔آپریشن صرف غیرقانونی تجاوزات کےخلاف ہے۔ قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن وزیراعظم کی پالیسی کاحصہ ہے۔ وزیراعظم بھی سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کرواناچاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی والے لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف ہونے والے آپریشن کو سراہ رہے ہیں، تو دوسری طرف سندھ میں ایسی کاروائی پر وایلا کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی ممبران قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن میں ساتھ دیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے