پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

ملک میں گورننس کا شدید بحران ہے، تاریخی قرضہ لینے کے باوجود ایک اینٹ نہیں لگی، احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں گورننس کا شدید بحران ہے ،حکومت کی کوئی سمت نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتےہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم نےمعیشت کو 5 سال میں سنبھالا، اانہوں نے آکر 2 سال میں فریکچر کردیا۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اگر دفاع کا پہیہ ٹریکٹر کی طرح بڑا جبکہ تعلیم، صحت، انسانی تحفظ کا پہیہ چنگچی کی طرح چھوٹا رہے گا تو ایسا عدم توازن پیدا ہوگا جسے کوئی نہیں بچا سکے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ میں تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ قرضے لے کر پورا کیا جا رہا ہے، نون لیگ نے 5 سال میں 10 ہزار ارب کا قرض لیا،جبکہ موجودہ حکومت نے پونے دو سال میں اتنا قرض لے لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اتنا قرض لے کر بھی کہیں ایک اینٹ نہیں لگائی، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی کا کہا لیکن وہ پیسا کہاں گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گذشتہ برس بھی کہا تھا کہ یہ ہدف غیر حقیقی ہے اس کا حصول نا ممکن ہے اور ہماری پچھلے بجٹ کی ہر تقریر حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی اور حکومت کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے لیکن آئی ایم ایف نے اسے کم کر کے ایک فیصد کر دیا لیکن مجھے ایک فیصد شرح نمو حاصل کرنے پر بھی شبہ ہے اور اگلے سال زیادہ سے زیادہ یہ صفر یا 0.5 فیصد تک شرح نمو حاصل کرسکیں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومتی اخراجات بے قابو ہیں موجودہ اخراجات پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں، حکومت اخراجات پر قابو نہیں پاسکی، ٹیکس ریونیو اکٹھا نہیں کرسکی تاریخ کے سب سے بڑے خسارے میں معیشت اور ماہرین کے مطابق اس سال خسارہ جی ڈی پی کا 10 فیصد ہونے والا ہے جو سرخ بتی جلانے کے لیے کافی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

رشید مصباح نہیں مرے | سرفراز انور صفی

تحریر: سرفراز انور صفی “ جنابِ صدر ! رشید مصباح کے بارے آپ میں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے