پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ایم این اے شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کرپشن بیانیہ بے نقاب ہو چکا ہے، ملک میں احتساب کی آڑ میں سیاسی انجنیئرنگ ہوتی رہی ہے، عمران خان خود سینیٹ کی نشست پر بولیاں لگاتے رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ آئین میں سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار وضع ہے, فیصل جاوید منتخب اسمبلی ممبران کی توہین بند کریں۔ بنی گالا محل مافیا اور کرپشن کا قلعہ بن چکا ہے۔