پیر , 23 نومبر 2020
ensdur

ملک محمد رمضان (ارمانی) مشوانی کے یاد میں مشوانی ٹرائبل یونین کی جانب سے تعزیعتی ریفرنس کا انعقاد

گزشتہ روز بروز جمعہ 30 اکتوبر کو مشوانی ٹرائبل یونین کے زیر اہتمام تعزیعتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے مشوانی ٹرائبل یونین بلوچستان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نادرا ایمپلائز یونین، صحافی تنظیموں، ادبی تنظیموں، علماء کرام اور دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ملک محمد رمضان (ارمانی) مشوانی کی سیاسی سماجی قبائلی صحافتی اور ادبی خدمات پہ تفصیل سے روشنی ڈالی گئی تعزیعتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تا کہ رمضان ارمانی کی زندگی ایک نڈر مخلص اور قومی جزبے سے سرشار شخصیت کی تھی. ارمانی صاحب نے اپنی زندگی میں ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیتے ہوئے حق اور سچ کا ساتھ دیا. اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اور صوبائی اسمبلی کے ممبر نصراللہ خان زیرے سریاب علاقائی سکریٹری حاجی عبدلعلی اچکزئی، مشوانی ٹرائبل یونین کی جانب سے چئیرمین ڈاکٹر رحمت مشوانی، ظفر آغا مشوانی، عصمت اللہ شاہ مشوانی، قبائلی او سماجی رہنماء حاجی قدوس مشوانی خان مشوانی، سماجی رہنماء نور محمد خان مشوانی، عبدالستار مشوانی، محمود مشوانی، عنایت شاہ مشوانی، موسم شاہ مشوانی، سباوون ادبی ٹولنہ کوئٹہ کی جانب سے امین مسرور، عباس شاہ مخلص، نادرا کی جانب سے قائم خان ترین، حضرت خان دیگر سیاسی اور ادبی شخصیات جن میں غلام محمد مجلسیار، فضل اشناء، سردار اختر ستوریانی، نعمان مشوانی، مولانا نصیر احمد شاہ مشوانی اور دیگر سیاسی سماجی ادبی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے ملک رمضان ارمانی کی خدمات پے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا. مشوانی ٹرائبل یونین کے رہنماء اور مشوانی قوم کے سماجی رہنماء نور محمد خان مشوانی نے مرحوم ملک محمد رمضان (ارمانی) مشوانی کی ایک تیار کتاب کی چھپائی ذمہ داری بخوشی قبول کی جو بہت جلد پبلش ہوگی.

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وبا کے دنوں میں بحران کی پیش گفتہ افواہ | وجاہت مسعود

تحریر: وجاہت مسعود ایک عہد ہے کہ تیزی سے اوجھل ہو رہا ہے۔ موت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے