ہفتہ , 23 جنوری 2021
ensdur

ملتان: جلسہ میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کے کارکن چوک گھنٹہ گھر پہنچنا شروع

ملتان میں آج اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کے کارکن چوک گھنٹہ گھر پہنچنا شروع ہوگئے، انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم، گھنٹہ گھر چوک اور نشتر روڈ سے گیلانی ہاؤس جانے والا راستہ سیل کردیا ۔

قلعہ قاسم کہنہ باغ کو بند کرکے سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں، چوک گھنٹہ گھر جانے راستے پر 10 سے 12 کلومیٹرتک ٹریکٹر ٹرالیاں لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کے تازہ دم دستے چوک گھنٹہ گھر پہنچ گئے ہیں۔

مولانافضل الرحمٰن نے رات نواب پور میں اپنے صاحبزادے کی رہائشگاہ پرقیام کیا، وہ جلسے سے قبل مدرسہ قاسم العلوم پہنچیں گے، پھر ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ جائیں گے، آصفہ بھٹو کی خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ائیرپورٹ پہنچنے کی اطلاع ہے، وہ ریلی کی شکل میں گیلانی ہاؤس سے جلسہ گاہ جائیں گی، مریم نواز کے موٹروے شاہ رکن عالم انٹرچینج کے ذریعے ملتان پہنچے کی اطلاع ہے۔

ڈنڈا بردارکارکنان گیلانی ہاؤس سے باہر نکل آئے ہیں اور ان کی جانب سے کنٹینر ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، گیلانی ہاؤس کے باہر ساؤنڈ سسٹم ٹرک پہنچا دیا گیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سندھ حکومت خدمت میں سب سے آگے | نذیر ڈھوکی

تحریر: نذیر ڈھوکی جمعہ کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے