منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے مریم نواز کو ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کردی

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم کو ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کرے گی۔

مریم نواز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں اپنے والد نواز شریف کی ہدایت پر ملتان جلسے میں شرکت کروں گی۔ والد صاحب نے کہا ہے کہ ذاتی رنج وغم بھول کر جلسے میں شرکت کریں۔

لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ دکھ اورغم اپنی جگہ پر اس وقت قومی جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ جدوجہد ہماری ذاتی نہیں بلکہ قومی ہے، اسے نتیجہ خیز بنانا ہے۔

اس سے قبل جاتی امرا میں صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے چچا شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں۔ حمزہ شہباز کو بھی اسی بات کی سزا دی جا رہی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے