جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

مسلسل آگ لگنے کے واقعات: پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل

پشاور بی آر ٹی کے بسوں میں مسلسل آگ لگنے کے واقعات کے بعد پشاور ٹرانس بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کے مطابق پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں، بی آر ٹی کی تمام بسوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے گا۔ مسافروں کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے، بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔
بی آر ٹی کی دو بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔
مزید تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپیکشن کی جائے گی، بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا، شہریوں اور مسافروں کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کیا ہم بدل گئے ؟ | حسنین جمیل

تحریر: حسنین جمیل یوں لگتا تھا جیسے وبا کے دوران ساری دنیا کے دکھ سانجھے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے