منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

مرحوم قومپرست رہنما بشیر قریشی کے داماد امر قیس ابڑو گرفتار


کراچی: گزشتہ شب یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکاروں اور کچھ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے امر قیس کے کلفٹن میں واقع گھر میں داخل ہوکر اسے گھر سے گرفتار کرلیا، گرفتاری کے بعد گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی اتار کر اپنے ساتھ لے گئے
ورثاء کے مطابق امر قیس ابڑو پیشے کے لحاظ سے انجنئیر ہے اور اپنی تعلیم ملائیشیا اور برطانیہ سے حاصل کی، ورثاء کے مطابق امر قیس ابڑو کا کسی سیاسی جماعت سے کبھی بھی کوئی تعلق نہیں رہا ہے، اسے بیگناہ گرفتار کیا گیا اسے جلد از جلد آزاد کیا جائے
امر قیس ابڑو، مرحوم سندھی قوم پرست لیڈر بشیر خان قریشی کے داماد کے تھے

جبکہ امر قیس ابڑو معروف مصور قیس عالم ابڑو اور مشہور مصنفہ حمیدہ میتلو کے فرزند ہیں
ذرائع کے مطابق رات دیر سے یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے پہلے گھر کی تلاشی لی اور امر قیس کا موبائل چیک کیا گیا موبائل ریکارڈ دیکھنے کے بعد امر قیس ابڑو کو اپنے ساتھ لے گئے، پولیس سے رابطہ کرنے پر پولیس کا کہنا تھا پولیس تفتیش کررہی ہے کہ پولیس کس تھانے کی ہے اور کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، ورثاء نے ابھی تک ایف آئی آر کیلئے رابطہ نہیں کیا ہے، دوسری جانب سندھ حکومت نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے