ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب اپنے والد کی 28 ویں برسی پر جذباتی ہوگئے۔
مرتضیٰ وہاب نے اپنے والد کی 28ویں برسی کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مرحوم والد کی کچھ یادگار تصویر شیئر کیں۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ ’آج کے دن، 28 سال پہلے میرے والد ہمیں چھوڑ کر اس دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے میرا ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گُزرا کہ جب میں نے اپنے والد کو یاد نہیں کیا ہو۔‘
ترجمان سندھ حکومت نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم میرے والد کے لیے دُعا کریں اور جتنے بھی لوگ اس دُنیا سے چلے گئے ہیں اُن سب کے لیے بھی دُعا کریں۔
On this day, 28 years ago my father left us for his heavenly abode. Not a moment that your not missed Abba. Please say a little prayer for him & all others who have left us. Aameen pic.twitter.com/kZRMXWv8qO
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) February 19, 2021
واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب ٹوئٹر پر کافی متحرک نظر آتے ہیں وہ سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی اکثر ٹوئٹس کرتے رہتے ہیں۔