منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

مذاکرات کامیاب، مظاہرین کا دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان

وفاقی حکومت اور کوئٹہ میں دھرنا پر بیٹھے ہزارہ برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، دھرنے کے شرکا نے دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ دھرنے میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، وفاقی وزیر علی زیدی، زلفی بخاری اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے ساتھ پہنچے تھے، انہوں نے دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کیے جس کے بعد لواحقین نے 6 روز کے دھرنے کے بعد میتوں کی تدفین پر رضا مندی ظاہر کردی۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ایکشن کمیٹی سے تحریری معاہدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جن افسران کو ہٹانا تھا فیصلہ ہوچکا، بیرونی طاقتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیا اور تدفین کی رضامندی پر اظہار تشکر کیا۔

قاسم سوری کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ جیسے ہی تدفین ہوتی ہے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کوئٹہ روانہ ہوں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے