منگل , 24 نومبر 2020
ensdur

مخص انتقام کیلئے ایاز صادق کے خلاف ہرزہ سرائی ہو رہی ہے، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مخص انتقام کیلئے ایاز صادق کے خلاف ہرزہ سرائی ہو رہی ہے، ایاز صادق کے الفاظ درست نہیں تھے تو اس وقت سپیکر کہاں تھے؟ حکومت صرف اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے جوڑنے میں لگی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کو اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائی کے سوا کوئی کام نہیں، حکومت کے بر وقت فیصلے نہ کرنے کا بوجھ عوام اٹھا رہی ہے، وزیراعظم نے آئی جی جیل سے شہباز شریف اور حمزہ کو سہولیات نہ دینے کا کہا، انتقام کی آگ گلی محلے تک پھیل گئی تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، معیشت کی تباہ حالی بھی سب کے سامنے ہے، بجلی، چینی اور آٹے کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر ڈالا گیا، ملک میں کوئی عوامی فلاح کا کام نہیں ہو رہا، حکومتی فیصلے بروقت نہ ہونے سے بوجھ عوام پر پڑا، نالائق اور نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے، ایجنڈا کچھ ہوتا ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، حکومتی ترجمانوں کا کام اپوزیشن کیخلاف بیانیہ بنانا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار کا مرد اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

کراچی میں محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار نے ادارے کے اکاؤنٹینٹ اور دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے