جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ

اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کیلئے امن معاہدہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں، یو اے ای نے اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کر لیے ہیں۔ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے ہوا، معاہدے کے مطابق  اس کے نتیجے میں اسرائیل مقبوضہ غرب اردن کے مزید علاقے اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کو معطل کر دے گا۔

امن معاہدے کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جلد ہوں گے، معاہدے سے مشرق وسطی میں امن کو فروغ ملے گا۔

وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق یہ ڈیل امریکی تعاون کے بعد ہوئی، اس معاہدے کی توثیق امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نین یاہو اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران ہوئی۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو گیا۔ یہ معاہدہ اہم ترین پیشرفت ہے۔

شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد فلسطینی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق رک جائے گا۔

شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے مزید کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور وزیرِ اعظم نتین یاہو سے فون پر بات چیت کے دوران معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے مزید فلسطینی علاقوں کا اسرائیلی سے الحاق رک جائے گا۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ دونوں ملک باہمی تعلقات کے قیام کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے اور ایک نقشۂ راہ متعین کریں گے۔

خیال رہے کہ اب تک اسرائیل کے کسی خلیجی عرب ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں تاہم ایران کے علاقائی اثرورسوخ کی وجہ سے مشترکہ خدشات کے باعث فریقین میں غیر سرکاری رابطے ہوتے رہے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

‎آرزو راجہ سے آرزو فاطمہ تک کی کہانی | ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

تحریر: ڈاکٹر طاہرہ کاظمی تیرہ برس کا سن، تبدیلئ مذہب اور عقد! گزشتہ کچھ دنوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے