اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

مانچسٹر ٹیسٹ: دوسرے دن کا اختتام، شان مسعود کی سنچری، پاکستانی ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کے 4 کھلاڑی آؤٹ

پاکستان کی جانب سے شان مسعود سب سے کامیاب کھلاڑی رہے جنہوں نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 69 رنز بنائے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی کھلاڑی 326 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 319 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 156 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے بھی اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔ انہوں نے 106 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ دیگر بلے بازوں میں شاداب خان 45 اور عابد علی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے براڈ اور آرچر نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے پاکستان کے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس پہنچایا۔ ووکس کے حصے میں دو جبکہ اینڈرسن اور ڈی ایم بیس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

انگلینڈ کے 4 کھلاڑی 96 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میثاق جمہوریت ۔ 2 کی ضرورت

تحریر: سید مجاہد علی اتوار کو اسلام آباد میں ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے