منگل , 22 ستمبر 2020
ensdur

مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم آخری انتخاب اور نہ ہی مائنس ون ہیں، مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا، دونوں سیاسی جماعتیں سنگین کیسز میں پکڑی گئی ہیں حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، پی ٹی آئی اپنے گندے کپڑے میڈیا پر نہ دھوئیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بے وقت اور ایک سازش کے تحت بڑھائی گئیں، چینی کا کیس دونوں طرف سنجیدہ ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی اپنے گندے کپڑے میڈیا پر نہ دھوئے۔ انہوں نے کہا ساری قوم کو انہوں نے لوٹ کر مار ڈالا، اپوزیشن کچھ نہیں کر پا رہی، بد قسمتی ہے وزرا اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا چودھری برادران کہیں نہیں جا رہے، انہوں نے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا شیخوپورہ حادثہ کوسٹر ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، پھاٹک بند تھا، ڈرائیور نے سائیڈ سے بس گزارنے کی کوشش کی، رواں سال ریلوے کی ترقی کا سال ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا لوگ کہتے ہیں ریلوے 10 سال پیچھے چلی گئی، ایم ایل ون انقلابی منصوبہ ہے، جس کا کریڈٹ جنرل باجوہ کو جاتا ہے، ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، چین نے ریلوے کی ترقی میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، ریلوے کیسز نیب کے حوالے کرنے جا رہے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نواز شریف اتنے بھی “بھولے” نہیں | نصرت جاوید

بسااوقات واقعتا گھبرا جاتا ہوں۔ چند مہربان پڑھنے والے بہت اشتیاق سے اہم ترین سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے