اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

لوگ پوچھتے ہیں کدھر ہے نیا پاکستان؟ وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے ستر کروڑ لوگوں کو پہلے غربت سے نکالا۔ آج پوری دنیا اس کی ترقی سے خوفزدہ ہے، مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کدھر ہے نیا پاکستان؟

وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ راوی ریور منصوبہ آسان نہیں بلکہ بڑا مشکل ہے۔ نیا شہر بنانے میں رکاوٹیں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ راوی ریور منصوبے کی لاہور کو ضرورت ہے کیونکہ شہر کی چالیس فیصد کچی آبادی ہے۔ ان میں رہنے والوں کا کبھی کسی نے سوچا ہی نہیں، سارے فیصلے چھوٹے سے طبقے کے لیے کیے جاتے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران مجھے اٹلی اور سپین کی طرح لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا گیا۔ جب میں نے پوچھا کہ کچی آبادیوں والوں کا کیا ہوگا؟ تو کسی نے جواب نہ دیا۔ چھوٹا سا طبقہ کورونا کے دوران صرف اپنا سوچ رہا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کدھر ہے نیا پاکستان؟ نئے پاکستان میں پہلی بار غریبوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے گئے۔ کبھی کسی نے سڑکوں پر سونے والوں کیلئے نہیں سوچا تھا۔ ہم نے ان کیلئے پناہ گاہیں بنائیں جن کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ پہلے روٹی، کپڑا اور مکان ایک نعرہ تھا لیکن آج پہلی بار غریبوں کیلئے مکان بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ احساس پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ راوی ریور منصوبے میں نیا پاکستان کا تصور نظر آ رہا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

عاصم باجوہ نے بلوچستان میں سازش کی، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے