منگل , 24 نومبر 2020
ensdur

لوئر دیر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دو گروپوں کے درمیان جنگل کا تنازع چلتا آ رہا تھا جو کہ آج نواحی گاؤں چیرا گئی میں نماز جنازہ کے دوران آمنا سامنا ہونے پر پھر سے طول پکڑ گیا۔

ڈی پی او لوئر دیر کے مطابق نماز جنازہ کے دوران دونوں گروپوں نے سامنا ہونے پر فوراً فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش اور پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے گروپوں میں سے تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار کا مرد اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

کراچی میں محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار نے ادارے کے اکاؤنٹینٹ اور دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے