ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
ensdur

لندن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاؤڈ سپیکر پر اذان کی اجازت، لوگوں کا گھروں سے باہر نکل کر خوشی کا اظہار

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے والتھم فارسٹ کی دس مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت مل گئی ہے۔

والتھم سٹو کونسل آف ماسک کی جانب سے درخواست پر برطانوی حکومت کی جانب سے دارالحکومت لندن کے مختلف علاقوں میں 10 مساجد کو لاؤڈ سپکر پر اذان کی اجازت دی گئی۔ فی الحال صرف رمضان میں ہی یہ اجازت دی گئی ہے۔

 

یہ لندن کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ لاؤڈ سپیکر پر اذان دی جا رہی ہے۔ اذان سننے پر لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

یہ اجازت صرف مغرب کی اذان اور جمعے کی نماز کے لیے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے مذہبی سکالر علامہ غلام ربانی افغانی کا کہنا ہے کہ ‘یہ اجازت مسلمانوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔’

بشکریہ انڈیپینڈنٹ اردو

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

گلگت بلتستان، نوید انقلاب | آفتاب احمد گورائیہ

تحریر: آفتاب احمد گورائیہ گلگت بلتستان اپنے دیو مالائی حُسن، برف پوش چوٹیوں، خوبصورت وادیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے