منگل , 19 جنوری 2021
ensdur

لاہور میں گلی محلے گندگی سے اٹ گئے

لاہور میں صفائی بحران ختم نہ ہوسکا، گلی محلے گندگی سے اٹ گئے، جگہ جگہ پڑے کوڑا دان بھی بھر گئے، سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھیلنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا، مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر برقرار ہیں۔ برانڈرتھ روڈ، نابھا روڈ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے پہاڑ بن گئے۔ مغل پورہ، دھرم پورہ، شاد باغ، مکھن پورہ، تاج باغ، باغبانپورہ میں بھی گندگی ہی گندگی، بارش کے بعد کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے بدبو اور تعفن پھیلنے لگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں، بدبو آنے پر گزرنا بھی محال ہوچکا ہے، روزمرہ کے معمولات کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ اور صفائی کمپنی کی جانب سے شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کے متعدد دعوے کئے گئے مگر صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر نہ ہوسکے۔ اعلیٰ حکام کو فوری نوٹس لینا چاہیے ورنہ حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور پاور شو

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے