ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

لاہور میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو کل سے 2 ہفتے کیلئے سیل کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو کل سے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، متاثرہ علاقے 2 ہفتے کے لئے بند رہیں گے۔

لاہور کے اندرون شہر، مزنگ، شاہدرہ، شاد باغ، ہربنس پورہ، علامہ اقبال ٹاؤن، کینٹ، گلبرگ، نشتر ٹاؤن کے ہاٹ سپاٹ ایریاز شامل ہیں، پابندی کم سے کم 2 ہفتے کیلئے ہوگی، گروسری، میڈیکل سٹورز، دددھ دہی کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا لاہور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وزیراعظم نے کہا جن علاقوں میں پھیلاؤ ہے وہاں اقدام کریں، متاثرہ علاقوں کو کل رات 12 بجے تک بند کر دیا جائے گا، صورتحال دیکھ کر علاقے کھولنے کا فیصلہ کریں گے، افسوس ہوتا ہے جب ہمارا موازنہ نیوزی لینڈ جیسے ملک سے کیا جاتا ہے، عوام ایس او پیز کو سختی سے فالو کرتے رہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا لاہور کورونا کا گڑھ بنتا جا رہا ہے، علامہ اقبال ٹاؤن کے محلے میں 358 اور واپڈا ٹاؤن کے متاثرہ علاقے میں 250 سے زائد کیسز سامنے آئے، عوام کو حفاظتی تدابیر پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، ماسک پہن کر بیماری سے 50 فیصد بچا جاسکتا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میری گلی سے کوویڈ بھی ڈرتا ہے | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان پچھلے ایک برس کے دوران روزمرہ زندگی میں ایک شے ایسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے