جمعرات , 28 جنوری 2021
ensdur

لاہور میں چار افراد کی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں 4 افراد نے نرس کے ذربعے میک اپ کرانے کے بہانے گھر بلاکر بیوٹیشن سے مبینہ زیادتی کرڈالی اور برہنہ ویڈیو بناکر 6 ماہ بلیک میل کرتے رہے۔

نرس سمیت 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق معاملہ مشکوک ہے، یوحنا آباد کی رہائشی بیوٹیشن ‏ہما کرامت نے تھانہ نشتر کالونی میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ چھ ماہ قبل آسیہ نامی نرس نے میک اپ کے بہانے مجھے اپنے گھر بلایا، جہاں ملزمان سرفراز، جیون، سلیم، نذیر اور منیر مسیح پہلے سے موجود تھے۔

نرس آسیہ بی بی نے مجھے نشہ آور دوا ملا جوس پلا دیا جس کے بعد مجھے ہوش نہ رہا اور چاروں ملزمان نے مجھ سے زیادتی کی۔ ہوش آنے پر شور مچایا تو ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ہم یہ ویڈیو وائرل کر دیں گے۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق کچھ دنوں بعد دوبارہ مجھے بلیک میل کر کے اپنے گھر بلا کر زیادتی کی اور کسی کو بتانے پر میرے بھائیوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق معاملہ مشکوک ہے، اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

جنسی ہراسگی۔۔۔! | سعدیہ معظم

تحریر: سعدیہ معظم میں کوئٹہ شہر کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئی ۔ابو بینک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے