ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
ensdur

لاہور میں الیکٹرونکس کے سب سے بڑے پلازہ حفیظ میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان

لاہور کے علاقے گلبرگ میں مین بولیوارڈ پر واقع الیکٹرونکس کے بڑےکاروباری پلازہ حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلبرگ کے علاقے مین بولیوارڈ پر واقع کاروباری پلازہ میں آگ لگنے کا واقع صبح 6 بجے پیش آیا، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازہ کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ پلازہ کی دوسری عمارت پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے تیسرے فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی 33 گاڑیاں اور 60 سے زائد رضاکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے پلازہ کے چوتھے فلور پر لوگ موجود ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ترجمان کا بتانا ہے کہ آگ شاپنگ سینٹر کے تیسرے اور چوتھے فلور پر لگی ہوئی ہے، اور 30 سے 40 دکانیں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی بتانا ہے کہ دکانوں میں لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کی وجہ سے آگ کی شدت میں تیزی ہے اور آگ پلازہ کے عقبی حصے میں بھی پھیلنے لگی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

گلگت بلتستان، نوید انقلاب | آفتاب احمد گورائیہ

تحریر: آفتاب احمد گورائیہ گلگت بلتستان اپنے دیو مالائی حُسن، برف پوش چوٹیوں، خوبصورت وادیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے