پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

ق لیگ کا آج وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ قائداعظم نے آج وزیراعظم کی جانب سے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ رہنما مصروفیات کی وجہ سے نہیں آ رہے، بجٹ کی منظوری میں حکومت کو ووٹ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے عشائیہ میں بجٹ منظوری سمیت دیگر پارٹی امور پر مشاورت ہو گی۔ وزیر اعظم اتحادیوں اور پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات سنیں گے۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بجٹ کی منظوری میں حکومت کو مکمل سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے، ایک وزیر بھی کابینہ کا حصہ ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم سے ملاقات میں ایک مزید وزارت نہ ملنے پر بھی وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

دوسری جانب ق لیگ نے وزیراعظم کے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان ق لیگ کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما مصروفیات کی بنا پر عشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ کر کے عشائیے میں شرکت کی باضابط دعوت دی تھی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کرونا وبا کا مقابلہ کرنے کی بجائے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟ | عائشہ صدیقہ

تحریر: عائشہ صدیقہ حکومتی اخراجات کی ترجیح کیا ہے ؟ بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے