وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منانے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیا گلی پہنچ گئے، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے۔
وزیراعظم پروٹوکول میں ایبٹ آباد کے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ مری روڈ نتھیا گلی پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے اور فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منائیں گے جبکہ نماز عید کے ساتھ قربانی بھی وہیں کریں گے۔
واضح رہے رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر لاپرواہی برتی گئی تو وائرس کے زیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سے ہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔