ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
ensdur

قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل خلاف آئین ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکل کے حوالے سے ایک خط لکھا ہے، جس میں مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت نیا قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

سید مراد علی شاہ نے خط میں اپنے خط میں لکھا ہے کہ مشیر خزانہ کو قومی مالیاتی کمیشن میں شامل کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مشیر خزانہ قومی مالیاتی کمیشن کی صدارت نہیں کرسکتے جبکہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کی کمیشن میں شمولیت بھی خلاف آئین ہے، این ایف سی کے لیے ارکان کی نامزدگی آئین میں درج طریقہ کار کے خلاف ہے۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن میں نامزدگی وزرائے اعلیٰ کی مشاورت سے ہونی چاہیے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

گلگت بلتستان، نوید انقلاب | آفتاب احمد گورائیہ

تحریر: آفتاب احمد گورائیہ گلگت بلتستان اپنے دیو مالائی حُسن، برف پوش چوٹیوں، خوبصورت وادیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے