منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے رکن اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے

قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض عید سے پہلے لاک ڈاؤن لگانے پر اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے اور حکومتی فیصلے پر سوال اٹھا دیا۔

راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں نقطۂ اعتراض پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو اعتماد میں یا پیشگی نوٹس کے بغیر لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جو ناانصافی ہے۔ کہ تاجر برادری سراپائے احتجاج ہے اور پریشان ہے، حکومت انہیں گرفتار کررہی ہے۔ ان سے فوری مذاکرات کیے جائیں۔

راجہ ریاض نے اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ گرفتار تاجروں کو فوری رہا کیا جائے اور انہیں اعتماد میں لے کر اور ان سے مذاکرات کرکے اقدامات کیے جائیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے