پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

قریشی صاحب اس قدر گراوٹ؟ | نذیر ڈھوکی

تحریر: نذیر ڈھوکی

آج تو اور بھی یقین پختہ ہو چکا کہ تاریخ انتقام میں بھی لیتی ہے، قومی اسمبلی کے فلور پر درگاہ بہاؤالدین زکریہ کے جانشین شاہ محمود قریشی نے اپنے آپ کو عمران خان کا ٹاٸیگر کہنے میں بھی عار محسوس نہیں کی، سیاسی دغابازیوں نے انہیں اس نہج پر پہنچایا کہ عمران خان کے ٹاٸیگر بن گٸے کیا پتہ کل شاہ محمود قریشی عمران خان کے شیرو بھی بن جاٸیں۔

ٹاٸیگر اور شیرو نامی دو کتے عمران خان کے پالتو جانور ہیں . شاہ محمود قریشی کے مقابلے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکار باعزت اور غیرت مند نکلے جنہوں نے انہیں شیرو کہہ کر بلانے کا حکومتی نوٹیفکشن بتی بناکر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہاتھوں میں تھما دیا تھا، میں نہیں جانتا کہ شاہ محمود قریشی کا فخریہ اعلان سن کر درگاہ بہاؤالدین ذکریا کے عقیدت مندوں کے دل پر کیا گذری ہوٸی ،وہ کیا سوچ رہے ہونگے کہ ان کا روحانی پیشوا عمران خان کا پالتو جانور ہے، آج ہی شام کو قریشی صاحب کے ایک سکہ بند مرید سے بات ہوٸی بہت تپا ہوا تھا کہنے لگا کہ ہم انہیں نظرانہ اس لیٸے دیتے ہیں کیونکہ ہمارے بذرگوں کی روایت ہے یہ نذرانہ صدقہ اور خیرات ہی ہوتی ہے مگر انہیں ووٹ نہیں دیتے ووٹ شعور کی علامت ہے اور شعور کہتا ہے لباس کی طرح سیاسی وفاداری تبدیل کرنے والا ہمارے ووٹ کی امانت کا بھرم نہیں رکھ سکتا وہ ووٹ لینے کے لاٸق نہیں ہے اس بار وہ ملتان سے صوباٸی سیٹ ہارے ہیں اگلی بار قومی سیٹ بھی ہاریں گے، پارلیمنٹ کی پریس گیلرے میں موجود صحافیوں کی راٸے تھی کہ شاہ محمود قریشی آج مراد سعید سے بھی آگے نکل گٸے ، وہ چیٸرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تقریر کا جواب دینے آٸے اور ماتھے پر اپنے ٹاٸیگر ہونے کا داغ پیوست کرواکر ایوان سے رخصت ہوٸے۔

ٹاٸیگر تو ایک بار دھاڑتا ہے مگر وہ شیرو کی طرح مسلسل …….. رہے۔ سچی بات یہ ہے مراد سعید کی طرح ان کے پاس دلاٸل ہی نہیں تھے کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کا جواب دیں ، میں سوچ رہا ہوں کہ تاریخ کا انتقام اس شکل میں ہوتا ہے ؟ مسلسل سیاسی دغابازیاں کرنے والے شخص کے عقل پر ایسے کفل لگاٸے کہ وہ اپنے آپ کو مخصوص شخص کے پالتو جانور کے طور پیش کرنے پر فخر محسوس کرے . کل جب دوبارہ حقیقی معنی میں آزادانہ منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاق
انتخاب ہونگے اور خلق خدا شاہ محمود قریشی کو ٹاٸیگر یا شیرو کہہ کر پکارے تو غصہ نہ کرے کیونکہ انہوں نے خود کو عمران خان کا ٹاٸیگر کہلوانے میں فخر سمجھا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

رشید مصباح نہیں مرے | سرفراز انور صفی

تحریر: سرفراز انور صفی “ جنابِ صدر ! رشید مصباح کے بارے آپ میں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے