ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوہری شہریت سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت پير 5اپریل کو ہوگی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

گزشتہ ہفتے کیس سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا تاہم بینچ کی عدم دستیابی پر سماعت نا ہوسکی تھی۔ شہری میاں فیصل نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست کے مطابق فیصل واڈا 2018 الیکشن میں نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے دوہری شہریت رکھتے تھے اور نامزدگی فارم جمع کراتے وقت جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔ سنگل بینچ کے فیصلے میں تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ نہیں لیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم کرکے فیصل واڈا کو دوہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر نااہل کیا جائے.

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میری گلی سے کوویڈ بھی ڈرتا ہے | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان پچھلے ایک برس کے دوران روزمرہ زندگی میں ایک شے ایسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے