منگل , 22 ستمبر 2020
ensdur

فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے کہا ہے کہ والد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ 21 اپریل کو مثبت آیا تھا، جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کےسربراہ نے 28 اپریل کو ایک بار پھر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا، لیکن وہ بھی مثبت آیا تھا۔

فیصل ایدھی اس وقت دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہیں، انہوں نے 15 اپریل کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈز کے لیے امدادی چیک دیا تھا۔

ایک بیان میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نےکہا تھا کہ 16 اپریل کو مجھے سردرد اور بخار محسوس ہوا تھا، 2 روز یہی علامات رہیں تو دوستوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس موقع پر ڈاکٹر نے مجھے ایک ہفتے تک آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نواز شریف اتنے بھی “بھولے” نہیں | نصرت جاوید

بسااوقات واقعتا گھبرا جاتا ہوں۔ چند مہربان پڑھنے والے بہت اشتیاق سے اہم ترین سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے