ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

فیس بک نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹ ہٹادیئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر کے ایک ارب 3کروڑ جعلی اکاؤنٹ ہٹائے گئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک کے پلیٹ فارم پر جعلی اور من گھڑت معلومات کو ہٹانے کےلیے 35 ہزار سے زائد افراد کام کررہے ہیں جبکہ ان جعلی اکاؤنٹس پر بیرونی اثر و رسوخ کے ہونے کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

انگریزی جریدے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے کرونا وائرس اور اس کی ویکسین سے متعلق 1 کروڑ 20 لاکھ ایسی پوسٹس ہٹائی ہیں، جنہیں عالمی ماہرین جعلی اور من گھڑت معلومات قرار دے چکے ہیں۔

کمپنی کے مطابق پاکستان اور دنیا بھر سے گزشتہ 3 برسوں میں غلط اور من گھڑت معلومات پھیلانے والے 100سے زائد نیٹ ورک بھی ہٹائے ہیں۔

رپورٹ مزید کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کے دوران فیس بک اور ٹوئٹر سمیت عالمی سوشل میڈیا سائٹس پر کرونا وائرس کی ویکسین سے متعلق سازشی نظریات پھیلے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے