پیر , 23 نومبر 2020
ensdur

فیاض الحسن چوہان کو سوشل میڈیا ٹیم کی شکایات پر وزارت سے ہاتھ دھونا پڑے

ذرائع کے مطابق وفاق کی سوشل میڈیا ٹیم کی شکایات بھی فیاض الحسن چوہان کی وزرات اطلاعات سے محرومی کا باعث بنی۔ وزیراعظم کے دورہ لاہور میں ان کیخلاف شکایات کے انبار لگائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اکثر اجلاسوں میں فیاض الحسن چوہان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے رہے۔ ترجمانوں کے اکثر اجلاسوں میں وہ فیاض الحسن چوہان کی مثال دوسرے وزرا کو دیتے تھے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی فیاض الحسن چوہان کی وزارت اطلاعات سے علیحدگی کے حامی تھے جبکہ صوبائی کابینہ کے سینئر وزرا بھی تحفظات رکھتے تھے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان سوشل میڈیا ٹیم میں اپنے لوگ ایڈجسٹ کرنا چاہتے تھے۔ سیف اللہ نیازی کی جانب سے بھی سابق وزیر اطلاعات بارے شکایات کی گئیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

خس و خاشاک سے کم تر راستے کا پتھر، مگر کون؟ | احسان ابڑو

تحریر: احسان ابڑو پشاور میں پی ڈی ایم کے ایک اور عظیم الشان جلسے نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے