منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

فورٹ منرو، زرتاج گل کی لگائی گئی افتتاحی تختی پر جوتوں کا ہار، پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں تبدیلی کا سحر ٹوٹنے لگا، فورٹ منرو میں زرتاج گل کا دورہ بدنظمی کا شکار ہو گیا، دورے کے دوران شرکاء نے پی ٹی آئی میں مردہ باد کے نعرے لگا دیے اور زرتاج گل کی لگائی افتتاحی تختی پر جوتوں کے ہار پہنا دیئے۔

زرتاج گل کے ڈیرہ غازی خان کے دورے کے دوران علاقہ مکینوں نے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے زرتاج گل واپس جاؤ کے نعرے بھی لگا دیے۔

علاقہ مکینوں کی نفرت کی وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ وفاقی وزیر برائے موسمیات زرتاج گل نے اپنے حلقہ انتخاب میں ڈیڑھ سال کے بعد قدم رکھا ہے، جس پر اقتصادی مسائل کا سامنا کرنے والے علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور زرتاج گل کی جانب سے لگائی گئی تختی پر جوتوں کا ہار پہنا دیا۔

زرتاج گل کو علاقہ مکینوں نے دورہ کے دوران نہ تو بولنے دیا اور نہ ہی بیٹھنے کی اجازت دی اور مسلسل یہ مطالبہ کرتے رہے کہ زرتاج گل واپس چلی جاؤ، مشتعل ہجوم میں سے جب ٹماٹر لاؤ کی آواز بلند ہونا شروع ہوگئی تو پولیس والے زرتاج گل کو وہاں سے نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے