اتوار , 29 نومبر 2020
ensdur

فواد چودھری نے بیان خود نہیں دیا، ان سے دلوایا گیا: قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بیان خود نہیں دیا بلکہ ان سے دلوایا گیا تھا۔

قمر زمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس کا مقصد خواتین کو مضبوط بنانا تھا۔ لوگوں نے اس پروگرام کی مخالفت کی لیکن زرداری صاحب نے کہا تھا کہ یہ بی بی کا خواب ہے، یہ پروگرام لازمی شروع ہوگا۔

صدر پیپلزپارٹی پنجاب کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی سے 90 لاکھ خواتین کو فائدہ پہنچایا گیا۔ نادرا کی گاڑیاں دیہاتوں میں گئیں اور خواتین کے شناختی کارڈ بنائے۔ بے نظیر شہید کا نام لوگوں کے دلوں پر لکھا ہے، ان کو نہیں مٹایا جا سکتا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو اسی نام اور اسی خواب کے تحت چلایا جائے۔ حکومت اگر اس پروگرام کا نام تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اسمبلی سے کروائے، دنیا میں لوگ اپنے لیڈروں کے نام پر عمارتوں پر نام رکھتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں کسی کے کام پر اپنی تختیاں لگائی جاتی ہیں۔

 

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

 پاک اسرائیل تعلقات۔۔۔؟ | خرم اعوان

تحریر: خرم اعوان میرے ایک دوست ہیں فیاض ظفر جو آجکل کینیڈا میں مقیم ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے