منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

فواد چودھری جاہل ہیں: مفتی منیب الرحمان

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں، اس بار تنازع ذوالحج کے چاند پر شروع ہوا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ فواد چودھری جاہل ہیں وہ خود کو سائنس کا امام سمجھ بیٹھے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاند کے سائز کے لحاظ سے چاند کی تاریخ کا تعین کرنا فلکیات یا سائنس کی کس کتاب میں لکھا ہے۔ یہ چاند سائنس اور مذہب دونوں کے اعتبار سے پہلی کا ہی ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ پہلی کے چاند کو دوسری کا کہنا فواد چودھری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔ مفتی صاحب نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ اگر چاند کی 29 تاریخ کو مطلع ابرآلود ہو اور چاند نظر نہ آئے تو قمری مہینہ 30 کا کرلو۔

واضح رہے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ چاند 20 جولائی کی رات 10 بج کر 33 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے جس کو کراچی کے ساحلی علاقوں میں 21 جولائی کو با آسانی دیکھا جا سکے گا، جبکہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی، مگر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اس بار وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی پیش گوئی کو غلط ثابت کرتے ہوئے رد کر دیا اور اسلامی نکتہ نظر سے واضح کیا کہ چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اب عید 31 جولائی کے بجائے یکم اگست کو ہوگی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے