منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

عوام کی نظریں مذہبی رہنماؤں اور علماء کی طرف ہیں، فردوس عاشق اعوان

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عوام کی نظریں مذہبی رہنماؤں اور علما کی طرف ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام مساجد کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون درکار ہے، 20 نکاتی ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ہمیں ڈاکٹرز کی داد رسی کرنی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپیل کی کہ تمام افراد انسدادِ کورونا کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے ذریعے کورونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریک ٹیسٹنگ اور کورنٹائن سے عوام کو کورونا سے بچانا ہے، مشتبہ کیسز والے علاقوں کو سیل کر کے باقی علاقے کو اذیت سے بچایا جائے گا۔

فردوس عاشق نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے، حکومتیں اپنی ذمے داریاں ادا کر رہی ہیں، مگر شہری حساس مسئلے کی نوعیت نہیں سمجھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام احتیاط کریں اور آئسو لیشن اختیار کریں، کورونا کے معاملے پر ہم نے سیاست نہیں کرنی ہے، بدقسمتی سے فراغت کا شکار اپوزیشن لیڈر سیاسی طور پر آئسولیشن کا شکار ہیں، اپوزیشن لیڈر نے سیاسی محاذ پر خود کو زندہ رکھنے کے لیے سیاسی گولہ داغا ہے۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے بتایا کہ وزیرِاعظم عمران خان کے ریلیف پیک ج کو کل ای سی سی میں لایا جا رہا ہے، اسد عمر کل وزیرِ اعظم پیکیج کے خدوخال بیان کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے