جمعرات , 25 فروری 2021
ensdur
اہم خبریں

عمر کوٹ میں بدترین شکست، ارباب رحیم کی عمران خان اور گورنر سندھ پر تنقید

18 جنوری کو عمرکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے نوجوان امیدوار سے بھاری شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اور انھوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی گورنر سندھ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ارباب غلام رحیم جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے۔ عمرکوٹ کے اللّٰہ والا چوک پر کارکنوں کے خلاف مبینہ انتقامی کاروائیوں پر احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس سے ارباب غلام رحیم نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سوچنا چاہئے یہ کیا کررہے ہیں۔ ڈھائی سال گزر گئے کہتے تھے یہ کروں گا، وہ کروں گا، لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے گورنر سندھ پر بھی خوب دل کر بھڑاس نکالی، اور کہا کہ ہماری کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کیا عثمان بزدار استعفیٰ دیں گے؟ | سید مجاہد علی

تحریر: سید مجاہد علی مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے شور شرابے کو سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے