منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

عمرکوٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمو قریشی کا وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا نوٹس لیا جائے: پیپلزپارٹی سندھ کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

کراچی(سماچار نیوز)  پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے عمرکوٹ کے ضمنی  انتخابات میں مھم کے دوران وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیجانب سے وڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو  نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ عمرکوٹ میں وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کے وڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کا نوٹس لے کر انہیں نااھل کیا جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا صوبائی صدر نثار کھوڑو کی صدارت میں وزیراعلی ھاؤس میں اجلاس ہوا۔

جس میں راشد ربانی، وقار مھدی، عاجز دھامراہ و دیگر صوبائی عھدیدار،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی،  صوبائی وزیراطلاعات سید ناصر شاہ۔این ایم ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز ڈویزن و اضلاع کے پارٹی عھدیداروں،سندھ سے سی ای سی و فیڈرل کونسل کے اراکین  نے شرکت کی۔

 اجلاس میں شھید ذوالفقار علی بھٹو کی4 اپریل کو 41 ویں برسی گڑھی خدابخش بھٹو میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔  نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ وزیراعظم کیجانب سے غربت کے اندازے کے بعد نیا قومی مالیاتی ایوارڈ جاری کرنے کے اعلان کو مسترد کرتی ہے۔ وزیراعظم کیجانب سے فوری نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کا اجراء نہ کرنا 18 ویں ترمیم، صوبائی خودمختاری اور آئین کے خلاف ہے،  آئینی طور پر ھر پانج سال میں نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کا اجراء کرنا لازمی ہے۔ 

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے