ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات، آئی جی سندھ بھی میدان میں کود پڑے، الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا۔

کراچی : ( سماچار نيوز ) سندھ اسمبلی کے حلقہ 52 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی علی مردان شاہ کی وفات کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے، جس کے تحت 18 اپریل کو حلقہ میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں، الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت جس حلقہ میں الیکشن شیڈول اناؤنس ہوجائے وہاں پر انتظامی تبادلے نہیں کیئے جاتے لیکن آئی جی سندھ نے الیکشن کمیشن کو ایک خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن سے ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کے تبادلے کرے، آئی جی سندھ نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن حلقہ میں صاف اور شفاف اور پرامن انتخابات کرانا چاہتا ہے تو مندرجہ بالا آفیسران کے فوری تبادلہ کیئے جائیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے