عمر کوٹ میں پی ایس 52 کے ضمنی انتخاب میں 103 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ47216 ووٹ لےکر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے جبکہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ارباب غلام رحیم 21728 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
جی ڈی اے کی طرف سے سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ مد مقابل ہیں۔