پیر , 6 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
233526
  • Sindh 96236
  • Islamabad 13494
  • KP 28116
  • Punjab 81963
  • Balochistan 10814
  • GB 1561
  • AJK 1342
  • DEATH 4808

عمران نیازی کی پریشانی مراد اور گِل کی زبانی | نذیر ڈھوکی

تحریر: نذیر ڈھوکی

اتوار کی شام چیٸرمین پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کی خواجہ آصف ، اکرم درانی اور میان اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آٸی کے وزرا کو جیسے جلاب لگ گٸے وہ دوڑم دوڑ پی آٸی ڈی پہنچے ان کی اکھڑتی ہوٸی سانسین اور اور چہرے دیکھ کر ہی اندازہ ہوتا ہے کہ نیازییہ سلطنت کے خیمے اکڑ چکے ہیں ، اس پریس کانفرنس کے بعد ساس بھی کبھی بہو تھی کی نکالی کرکے ٹویٹ چلانے والے شہباز گل بھی جاگے اسلام آباد میں افواه گرم ہے کہ بنی گالا کے اندر مراد سعید کا داخلا ممنوع ہو چکا ہے اب ان کی جگہ شھباز گل نے لے لی ہے۔
ویسے آپس کی بات ہے بچارے وزرا اور معاونین خوامخواہ کو پریس کانفرنسیں کرنے اور شھباز گل کو ٹویٹ پر ٹویٹ چلانے کے جلاب کیسے نہیں ہونگے کیونکہ سلیکٹڈ سرکار کی بنیادیں ہل چکی ہیں۔ جس کی وجوہات آپ کے سامنے ہیں آج سلیکٹڈ وزیر آعظم نے اپنے  اتحادیوں کو جو عشاٸیہ دیا تھا اس عشاٸیہ سے قاف لیگ اور تو اور پشاور روڈ راولپنڈی کے داٸمی بکھاری شیخ رشید بھی غاٸب تھے۔
حقیقت یہ ہے کہ آج کی رات سلطنت نیازییہ پر بڑی بھاری ہے کل بجٹ پاس ہونی ہے مگر قومی اسمبلی کے فلور پر پی ٹی آٸی سے تعلق رکھنے والے اراکین کا انداز بتاتا ہے جیسے کسی عادی نشٸی اور جواری سے کوٸی خاتون خلح لینے  کا فیصلہ کر چکی ہو۔

سلیکٹرز بھیشاید سلیکٹڈ کی نالاٸقیوں سے تنگ آکر اپنے کان مل رہے ہیں۔ دوسری طرف حزب اختلاف متحد ہو چکی ہے۔ اب تو بچارے شاہ محمود کی آشا بھی نراشا بن چکی ہے جس کو کسی پاشا نے عمران خان کی جگہہ لینے کے خواب دکھاٸے تھے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کرونا وبا کا مقابلہ کرنے کی بجائے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟ | عائشہ صدیقہ

تحریر: عائشہ صدیقہ حکومتی اخراجات کی ترجیح کیا ہے ؟ بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے