منگل , 22 ستمبر 2020
ensdur

عمران خان کی پچاس رُکنی کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد 18 ہوگئی

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی پھر نصف سنچری مکمل ہوگئی جب کہ کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد بڑھ ڈیڑھ درجن تک پہنچ گئی۔

وزئراعظم عمران خان کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق اپنے فوکل پرسن اور شوکت خانم اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی تعینات کی آج منظوری کےبعد وفاقی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 50 ہوگئی ہے۔

کابینہ ڈویژن حکام کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی نصف سنچری مکمل کرنے والے کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی، کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 27 اور وزراء مملکت کی تعداد 4 ہے، جبکہ اس وقت کابینہ میں 5 مشیر اور معاونین خصوصی کی تعداد 14 ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نواز شریف اتنے بھی “بھولے” نہیں | نصرت جاوید

بسااوقات واقعتا گھبرا جاتا ہوں۔ چند مہربان پڑھنے والے بہت اشتیاق سے اہم ترین سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے